پشاور ، فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی کارروائی ، چھبیس لاکھ روپے کے جرمانے
خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے بائیس دنوں میں مختلف کارروائیوں کے
دوران چھبیس لاکھ روپے کے جرمانوں کی مد میں وصول کیا،ڈی جی فوڈ کہتے ہیں
کے پی میں نسوار پر کوئی پابندی نہیں لگائی۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی ریاض محسود نے خیبر روڈ آفس میں میڈیا کو بریفنگ دیتے
ہوئے کہا کہ گزشتہ اکیس دنوں کے دوران صوبے کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں
کے دوران ناقص اور غیر معیاری خوراک پرچھبیس لاکھ روپے سے ز کی زائد
جرمانوں کی مدمیں وصول کئے گئے،دو سو اٹھہتراسکولوں،پانچ سو چودہ
ہوٹلزاورچھ ہزارسیزائد دکانوں کی چیکینگ کی گئی۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی ریاض محسود کا کہنا تھا کہ ایک صوبائی وزیر کے اسکول کو
بھی ناقص خوراک پرپچاس ہزارروپے کاجرمانہ کیا گیا ،عوام کی سہولیات کیلئے
آن شکایات سکیم اورموبائل اپلیکیشن متعارف کروائی گئی ہے۔
ریاض محسود کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوامیں نسوارپرتاحال کوئی پابندی نہیں لگائی ہے۔