پشاور، سکھ برادری بے ساکھی کا تہوار منانے کے لئے حسن ابدال روانہ
پشاور سے سینکڑوں کی تعداد میں سکھ برادری بے ساکھی کا تہوار منانے کے لئے
حسن ابدال روانہ ہو گئے ہیں۔جہاں ہر سال تین روزہ بیساکھی کا تہوار منایا
جاتا ہے جہاں نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر سے سکھ شرکت کرتے ہیں۔
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ہر سال سکھ برادری اپنا مذہبی تہوار
بیساکھی مذہبی عقیدت سے مناتی ہے۔اس سال بھی حسن ابدال میں تہوار کو پر
مسرت طریقے سے منانے کے لیے تین روزہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے جہاں نہ
صرف پشاورسے بلکہ ملک بھر سے بڑی تعداد میں سکھ برادری شرکت کریں گے ۔
بیساکھی تہوار پر جانے کے لیے خیبرپختونخوا کی پی ٹی آئی حکومت نے ٹرانسپوٹ
کا انتظام کیا ،پشاورسے سینکڑوں کی تعداد میں سیکھ برادری کے افراد بسوں
میں بیٹھ کر حسن ابدال روانہ ہوگئے۔
سکھ برادری کا کہنا تھا کہ وہ مذہبی تقریب میں پاکستان کی سلامتی اور امن کے لیے خصوصی دعا کرینگے۔
اس موقع پرسکھ برادری سے تعلق رکھنے والے رویندر سنگھ نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائند ے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا
ٹاؤن 1ناظم زاہد ندیم نے میڈ یا کے نمائند ے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا