Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Apr 12, 2018 10:58 pm views : 474

Location : K-ELectric Head Office

Karachi- Ameer Jamat-e-Islami Hafiz Naeem ur Rehman Press Conference
  • Urdu

کراچی ، کے الیکٹرک کیخلاف جماعت اسلامی کے احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان

جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کے الیکٹرک کو 3دن کا ایلٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اذیت ناک لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ اور کراچی کے شہریوں کو ریلیف نہیں ملا تو ریڈ زون میں دھر نے اور پورا شہر بند کرنے کا اعلان کیا جائے گا ، جمعہ 13اپریل کو شہر میں 50سے زائد مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔
امیرجما عت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کے الیکٹرک کی جانب سے اذیت ناک لوڈ شیڈنگ کے خلاف کے الیکٹرک ہیڈ آفس ،گذری پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک کو عوام پر ظلم ڈھانے اور لوٹ مار کر کے بھاگنے نہیں دیا جائے گا ، وفاقی و صوبائی حکومت اور نیپرا کے الیکٹرک کو تحفظ دینے کا سلسلہ بند کریں، کراچی پاکستان کا شہر ہے ، اسلام آباد کی طرف سے اسے نظر انداز کیے جانے کا عمل ختم کیا جائے ،وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کراچی کے عوام کو کے الیکٹرک کے ظلم سے نجات دلانے کے لیے اپنی ذمہ داری پوری کریں ، وزیر اعلیٰ وفاقی حکومت کو خطوط لکھ کو خو د کو بری الذمہ قرار نہیں د ے سکتے ، گورنر سندھ وفاق کے نمائندے ہیں ، ہم نے ان پر اعتماد اور اعتبا رکیا لیکن افسوس کہ گورنر صاحب نے کے الیکٹرک کے حوالے سے 17نکاتی مطالبات منظور کرانے کے بجائے کے الیکٹرک کی وکالت کی۔
امیرجما عت اسلامی کراچی نے کہا چیف جسٹس آف پاکستان سے درخواست کرتے ہیں کہ کراچی میں بدترین لوڈ شیڈنگ اور کے الیکٹرک کی لوٹ مار کا نوٹس لیں اور عدالتوں میں کے الیکٹرک کے خلاف دو سال سے زیر التواء درخواستوں کو ساتھ ملا کر سماعت کی جائے اور کراچی کے شہریوں کو ریلیف دلوایا جائے۔ ضرورت پڑی تو صحافیوں کے ہمراہ کے الیکٹرک کے تمام پاور پلانٹس کا دورہ کریں گے تاکہ عوام کو پتا چل سکے کہ کون جھوٹ بول رہا ہے۔
اس موقع پر نائب امیر کراچی برجیس احمد ، سکریٹری کراچی عبد الوہاب، ڈپٹی سکریٹری و پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی کراچی کے صدر سیف الدین ایڈوکیٹ ، ڈپٹی سکریٹری عبد الواحد شیخ ، کے الیکٹرک کمپلنٹ سیل کے چیئرمین عمران شاہد ، سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری، امیر جماعت اسلامی ضلع جنوبی عبد الرشید ، سکریٹری ضلع سفیان دلاور اور دیگر بھی موجود تھے۔

Recent News

Blast Near Pakistan Embassy in Tehran; Ambassador and Staff Safe 1:12
Blast Near Pakistan Embassy in Tehran; Ambassador and Staff Safe
Mar 27, 2026 10:00 am
Pakistan Engages Regional Partners to Reduce Tensions, Says Foreign Office 1:44
Pakistan Engages Regional Partners to Reduce Tensions, Says Foreign Office
Mar 26, 2026 05:00 pm
Sharp Surge in Solar Panel Prices Pushes Clean Energy Out of Reach 1:56
Sharp Surge in Solar Panel Prices Pushes Clean Energy Out of Reach
Mar 26, 2026 04:00 pm
Malaysian PM Calls PM Shehbaz Sharif 1:17
Malaysian PM Calls PM Shehbaz Sharif
Mar 26, 2026 03:30 pm
Mass Wedding Ceremony 2:38
Mass Wedding Ceremony
Mar 26, 2026 02:30 pm
Passenger Bus Plunges into River in Bangladesh, 24 Killed 1:03
Passenger Bus Plunges into River in Bangladesh, 24 Killed
Mar 26, 2026 01:00 pm
Half-Human, Half-Fish Remains Found in Japan Spark Mystery and Debate 1:02
Half-Human, Half-Fish Remains Found in Japan Spark Mystery and Debate
Mar 26, 2026 12:00 pm
Fresh Alert for Karachi 1:07
Fresh Alert for Karachi
Mar 26, 2026 11:00 am
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved