اسلام آباد،ترجمان دفتر خرجہ کی بیجنگ سے سکائپ کے زریعے براہ راست ہفتہ وار پریس بریفنگ
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ ، وزیر اعظم کا دورہ کابل اتنہائی کامیاب اور مفید ثابت ہوا, تعلقات بہتر کرنے کا واحد راستہ مذاکرات ہی ہیں, ہماری افواج تب ہی جواب دیتی ہے جب ان کو نشانہ بنایا جاتا ہے,افغانستان کے پاس الزامات کے ثبوت ہیں تو فراہم کرے،کشمیر میں بھارتی مظالم پر وزیر خارجہ نے ایران اور ترکی سے رابطے کیے, رابطوں کے بعد ایران، ترکی اور او آئی سی نے بیانات جاری کیے۔
بیجنگ سے سکائپ کے زریعے براہ راست ہفتہ وار پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر وزیر خارجہ نے ایران اور ترکی سے رابطے کیے،رابطوں کے بعد ایران، ترکی اور او آئی سی نے بیانات جاری کیے، 7 اپریل کو امریکی سفارت خانے کے ملٹری اتاشی کی کار کو حادثہ پیش آیا،معاملے کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے، معاملے کی تحقیقات جاری ہیں اور امریکی سفارت خانے نے تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ شام کی علاقائی سالمیت اور خود مختاری کا احترام کرتے ہیں، پاکستان سارک اجلاس کروانے پر تیار تھا، اب بھی پاکستان سارک سربراہی اجلاس کے انعقاد کے لیے تیار ہے،وزیر اعظم کا دورہ کابل اتنہائی کامیاب اور مفید ثابت ہوا, تعلقات بہتر کرنے کا واحد راستہ مذاکرات ہی ہیں, ہماری افواج تب ہی جواب دیتی ہے جب ان کو نشانہ بنایا جاتا ہے,افغانستان کے پاس الزامات کے ثبوت ہیں تو فراہم کرے۔