Apr 12, 2018 11:50 pm
views : 441
Location : MD Water Board Office
Karachi- PSP Meeting with Water Board Officials
کراچی، ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ کی ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو
چیئرمین پی ایس پی سید مصطفی کمال کی ہدایت پر اراکین صوبائی و قومی اسمبلی آج کراچی کے شہریوں کو درپیش پانی کے مسلہ پر ایم ڈی واٹر بورڈ سے ملاقات کرنے پہنچے،ڈپٹی میئر ارشد وہرہ اور صدر کراچی ڈویژن سید آصف حسنین بھی ہمراہ موجود تھے ،ایم ڈی واٹر بورڈ کی مصروفیات کے سبب پی ایس پی کا وفد ان سے نہ مل سکا جبکہ ہفتے سے پہلے پہلے ایم واٹر بورڈ سے ملاقات متوقع ہے۔
اسموقع پر ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ کا کہنا تھا کہ ہم عوامی مسئلے کو لے کر یہاں آئے تھے تاہم ایم ڈی واٹر بورڈ کو وزیر اعلیٰ سندھ نے کسی کام کے سلسلے میں روک لیا ہے جس کے سبب ملاقات نہیں ہو سکتی۔
ڈپٹی میئر کا کہنا تھا کہ کراچی کے مسائل ایسے نہیں ہیں کہ جنہیں حل نہ کیا جاسکے تاہم اس کے لئے کوششیں کرنا ہوں گی،کراچی کی آبادی اس وقت پانی اور لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلا ہیں جنہیں حل کرنا اشد ضروری ہے۔