اسلام آباد، نوازشریف نظریہ نہیں ایک مافیا کا نام ہے ،عمران خان
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہےکہ نوازشریف نظریہ نہیں ایک مافیا کا نام ہے اور جب سے مافیا کے خلاف فیصلہ آیا سپریم کورٹ پر حملے کیے گئے،ایسا کبھی نہیں ہوا کہ وزیراعظم کرپٹ مافیا کو بچانے کے لیے سپریم کورٹ کے خلاف گیا ہو، سارا مافیا اکٹھا ہوکر چوری بچانے کے لیے سپریم کورٹ کی ساکھ خراب کررہا ہے، قوم عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے، قوم اس لیے خوش ہےکہ پہلی مرتبہ طاقتور کا احتساب ہوا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہناتھاکہ شہبازشریف اینڈ سنز کرپشن نے 56 کمپنیاں بنالیں، یہ لوگ اپنے لوگ بھرتی کرتے ہیں، یہ لوگ اربوں روپے کمارہے ہیں، جیلوں میں صرف غریب لوگ ہیں، یہ اربوں روپے ملک سے باہر لے گئے، انہیں ملک کے وزیراعظم اور وزیر تحفظ دے رہے ہیں۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہنا تھاکہ سینیٹ الیکشن کے دوران بےقاعدگیوں پر وکلا سے مشاورت کررہے ہیں، سینیٹ الیکشن کےدوران ووٹ بیچنے والے اراکین کو نکال دیں گے جب کہ الیکشن میں پارٹی کے وفادار اور نظریاتی لوگوں کو آگے لائیں گے،کسی بھی حکومت کو 45 دن رہتے ہوئے بجٹ دینے کا اختیار نہیں ہم اس کی مخالفت کریں گے، خیبرپختونخوا میں بھی پرویز خٹک بجٹ نہیں دیں گے، ہمارے پاس اگلی حکومت کا بجٹ دینے کا کوئی مینڈیٹ نہیں۔