Apr 13, 2018 11:58 am
views : 471
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index Decreases By 97 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،97 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےآخری روزجمعے (13 اپریل
2018) کو مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ
انڈیکس97 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 46233 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔
آج صبح سے ہی مارکیٹ میں مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 263کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 108 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،140 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 15 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔