اسلام آباد،سپریم کورٹ نےسابق وزیراعظم نوازشریف اور پی ٹی آئی رہنماجہانگیر ترین کو تا حیات نااہل قراردیدیا
سپریم کورٹ نےسابق وزیراعظم نوازشریف اور پی ٹی آئی رہنماجہانگیر ترین کو تا حیات نااہل قراردیدیا ہے۔
فیصلے میں کہاگیاکہ اس آئینی شق کی زد میں آنے والے تاحیات نااہل ہیں، آئین کا آرٹیکل 62 ون ایف امیدوار کی اہلیت جانچنے کے لئے ہے، جو صادق اور امین نہ ہو اسے آئین تاحیات نااہل قرار دیتا ہے، اس لیے جب تک عدالتی ڈکلریشن موجود ہے، نااہلی رہے گی، جسٹس عمر عطا بندیال نے فیصلہ پڑھ کرسنایا،جس میں کہاگیاکہ فیصلہ متفقہ ہے جبکہ جسٹس عظمت سعید نے اضافی نوٹ بھی تحریر کیا ۔
چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عظمت سعید شیخ، جسٹس عمر عطاء بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجر بنچ نے10سماعتوں کےبعد 14 فروری 2018 کو آرٹیکل 62 ون ایف کی تشریح سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا،سابق وزیراعظم نواز شریف اور تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت ہی نااہل قرار دیا گیا تھا، اس شق کی تشریح کے لئے سپریم کورٹ میں 13 مختلف درخواستیں دائر ہوئی تھیں۔