اسلام آباد، پی ٹی آئی عدالتی فیصلوں کا احترام کرتی ہے،جہانگیر ترین کی نا اہلی کا فیصلہ قبول کرتے ہیں،شاہ محمود قریشی
شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کی نا اہلی سے پارٹی کو نقصان تو ہوگا تاہم تحریک انصاف نے ہمیشہ عدالتی فیصلوں کا احترام کیا ہے، نااہلی کے فیصلے کو بھی تحریک انصاف تسلیم کرتی ہے،لاہور جا رہا ہوں جہاں جنوبی پنجاب کے رہنماؤں سے ملاقات کروں گا اور انکے سامنے اپنی جماعت کا موؤقف پیش کروں گا،جنوبی پنجاب صوبے کو پارٹی منشور میں شامل کر رہےہیں۔
ملتان میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا تنقید کرنے والوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ مرضی کے فیصلے نہیں آتے، نااہلی کے فیصلے کو تسلیم کرنا چاہیے، تحریک انصاف اس فیصلے کو تسلیم کرتی ہے، بھٹو صاحب اور آج کے فیصلے میں فرق ہے۔
رہنما پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ اور پی ٹی آئی کے فیصلے میں فرق بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹرین کا انجن سلامت ہے، جبکہ نون کا انجن پٹڑی سے اترگیا، نون لیگ کو فیصلہ پسند نہیں آیا کیونکہ نوازشریف ان کے لیڈر تھے۔