Apr 13, 2018 06:51 pm
views : 404
Location : Sindh Assembly
Karachi- PPP Manzoor Wassan Media Talk
کراچی، سیاستدانوں کے خلاف اسطرح کے فیصلوں پر خوشی نہیں ہوتی ،تاہم اپریل اور مئی خطرناک دکھائی دے رہے ہیں،منظور وسان
پیپلزپارٹی کے رہنما اور سندھ کے وزیر صنعت منظور وسان کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں کے خلاف اسطرح کے فیصلوں پر خوشی نہیں ہوتی ،کیوں کہ میں خود بھی کئی سال جیل کاٹ چکا ہوں ،سپریم کورٹ کی جانب سے بہترفیصلہ آیا ہے، اس فیصلے کے دورس نتائج نکلیں گے، فیصلے سے تاحیات نااہلی کے دروازے کھل گئے ہیں۔
سندھ اسمبلی کے احاطے میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان کا کہنا تھا کہ فیصلے کے بعد بہت سے لوگ انتخابات نہیں لڑ سکیں گے جبکہ کئی اہم شخصیات بھی سیاست میں حصہ لینے سے محروم رہیں گی۔
پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ انتخابات نظر آرہے ہیں جس طرح جلدی جلدی فیصلے آرہے ہیں اور تیسری مرتبہ ایک جمہورعی عمل مکمل ہونے جا رہا ہے تو یہ ایک اچھی روایت جنم لے رہی ہےتاہم اپریل اور مئی خطرناک دکھائی دے رہے ہیں۔
منظور وسان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی نا اہلی سے عمران خان خوش نہ ہوں حالات ان کےحق میں بھی نہیں ، وہ بھی اسی تنخواہ پر کام کریں گے جس پر دوسرے کرتے آئے ہیں۔
لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے پی پی رہنما کا کہنا تھا کئی کئی گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ اہلیان کراچی پر ظلم ہے 10000 میگا واٹ بجلی جو سسٹم میں شامل کی گئی تھی کہاں گئی۔