Apr 13, 2018 07:10 pm
views : 401
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index Decreases By 259 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 259 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےآخری روزجمعے (13اپریل 2018)
کو مارکیٹ میں مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 259
پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 46071 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مارکیٹ کا
آغازمنفی زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 351 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 133 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ،200 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 19 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔