کوئٹہ ، وزیراعلی بلوچستان کا ڈسٹرکٹ جیل ہدہ کا دورہ
وزیراعلی بلوچستان نے ڈسٹرکٹ جیل ہدہ کا دورہ کیاجیل کے عملے نے وزیراعلی
بلوچستان کو گارڈ آف آنر دیاوزیراعلی بلوچستان نے جیل میں موجود قیدیوں سے
ملاقات کی اور ان کے مسائل سنیں۔
وزیراعلی بلوچستان خواتین کے بیرکس میں پہنچے توجیل میں پندرہ سال سے
سزاکاٹنے والی خاتون زاروقطار روتے ہوئے وزیراعلیٰ کودوہائی دینے لگی۔
جیل کے دورے کے موقع پروزیراعلی بلوچستان نے قیدیوں کے ساتھ کھانا
کھایا،قیدیوں نے وزیراعلی کی جانب سے ان کی دادرسی کرنے پر اطمینان کا
اظہار کیا
جیل میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ قیدیوں کی زیادہ تر شکایات مقدمات میں تاخیر کی تھی،
جو لوگ یہاں بند ہیں وہ ہمارے معاشرے کا ہے حصہ ہیں،انہوں نے جو غلطیاں کی
ہیں وہ اس کی سزا پا رہے ہیں مگر انہیں یہاں جو تکالیف ہیں انہیں دور کرنا
ہماری ذمہ داری ہے۔
وزیراعلی بلوچستان نے کہاہمیں ان سے پیا ر محبت بانٹنا چائیے تا کہ یہ
جیلوں سے نکل کر معاشرے کا بہترین شہری بن سکیں ،میں نے ان کے مسائل سنیں
ہیں جن کو ہم حل کر سکتیں ہیں ہم حل کریں گے،جومسائل عدلیہ سے متعلق ہیں ہم
عدلیہ سیدرخواست کریں گے ،بہت سے لوگوں نے شکایت کی ہے کہ ان کے کیسز میں
تا خیر ہو رہی ہے۔
وزیراعلی بلوچستان نے جیل میں قید قیدیوں کی دو ماہ کی سزا معاف کر دی۔