لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے صوبائی وز اورمسلم لیگ(ن) کے رہنماء و سابق ایم این اے سردار غلام عباس کی ملاقات
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے صوبائی وزیر حمید ہ وحید الدین
اورمسلم لیگ(ن) کے رہنماء و سابق ایم این اے سردار غلام عباس نے ملاقات کی ۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا حکومت کی ٹھوس معاشی پالیسیوں کے
باعث ورثے میں ملنے والی تباہ حال معیشت بحال ہوئی ہے۔ملک کی ترقی و
خوشحالی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کے منفی عزائم ناکام ہوئے ہیں۔جھوٹ
اور الزام تراشی کی سیاست کرنیوالے نام نہاد لیڈرکبھی پاکستان کی خدمت نہیں
کرسکتے۔
محمد شہبازشریف نے کہانیا پاکستان بنانے کا خواب دیکھنے والوں نے دن رات
جھوٹ بولا اور الزام تراشی کی۔مسلم لیگ (ن) نے عوام کی بے لوث خدمت کی اور
ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا۔پاکستان کے عوام آئندہ انتخابات میں
اپنے ووٹوں سے اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔