پشاور،مشال خان کی پہلی برسی کی مناسبت سے سیمینار کا انعقاد
مشال خان کو قتل ہوئے ایک سال بیت گیا ،مشال خان کی پہلی برسی کی مناسبت سےغیر سرکاری تنظیم کی جانب سے پشاور پریس کلب میں سیمنار کا انعقاد کیا گیا ،سیمینار میں سماجی تنظیموں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔
سیمینار کے شرکا کا کہنا تھا کہ آج ایک سال پورا ہو گیا لیکن مشال کی فیملی کو انصاف نہیں ملا اور حکومت نے جو وعدے کئے تھے ان کو بھی پورا نہیں کیا ،ان کا کہنا تھا کہ خوف کی وجہ سے مشال کی بہنیں سکول جانے سے قاصر ہیں جس کی ریاست اور حکومت کو فکر نہیں ہے ان کا مطالبہ تھا کہ ریاست کو اپنی پالیسی میں واضع تبدیلی لانی چاہیے تاکہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام ہو سکیں ۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ایم این اے بشری گوہر کا کہنا تھا