پشاور،خیبر پختونخوا اسمبلی نےمتفقہ طور افغانستان کے شہر قندوز پر حملے کیخلاف مذمتی قرار داد منظور کر لی
خیبر پختونخوا اسمبلی نےمتفقہ طور افغانستان کے شہر قندوز پر حملے کیخلاف مذمتی قرار داد منظور کر لی ہے،قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ امریکی جارحیت کیخلاف عالمی سطح پر آوازاٹھائی جائے۔
خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس ا سپیکر اسد قیصر کی زیر صدرات شروع ہوا، اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی فخراعظم وزیر کی دو قرار دیں متفقہ طور پر منظور کرلی گئیں، پہلی قرار داد میں افغان شہرقندوزحملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ قندوزحملے پر امریکہ کیخلاف تمام عالمی انسانی حقوق اداروں اورعالمی برادری میں موثر آواز اٹھایا جائے،دوسری قرار داد میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ 18ویں ترمیم میں کسی قسم کی ترمیم یا خاتمے کی کوشش کرنے کی بجائے اس پر من وعن عملدرآمد کیا جائے تاکہ ثمرات عوام تک پہنچائے جا سکیں،اجلاس میں صحت انصاف بل 2018 بھی پیش کیا گیا۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا
اداروں کی تباہی کا ذمہ دار ن لیگ کی حکومت کو ٹھہراتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی کا کہنا تھا