Apr 14, 2018 01:57 pm
views : 506
Location : Different Markets
Peshawar- Spring Season, Lawn Demand Increases
پشاور ، بہار کا موسم، لان کے سوٹ کی مانگ میں اضافہ
جیسے ہی موسم بدلا پاکستان میں بسنے والوں کے لائف اسٹائل میں بھی تبدیلی
آگئی۔ سردی ختم ہوتے ہی گرم کپڑوں کو کہہ دیا الوداع اور ہلکے پھلکے کپڑوں
کو کہا جارہا ہے خوش آمدید۔
پاکستان میں بہار کا موسم آتے ہی سردی جیسے لوٹ ہی جاتی ہے سورج بھی گرمی
دکھانے لگتا ہے اور دھوپ کی تمازت بھی تیز ہوجاتی ہے ایسے میں ٹھنڈے اور
ہلکے پھلکے خوش رنگ کپڑے صرف آنکھوں کو ہی نہیں بھاتے بلکہ پہننے والے کو
بھی ایک نیا روپ دیتے ہیں۔موسم کے اعتبار سے کپڑوں کا چناؤ، فیشن اوررنگوں
کو سامنے رکھ کر کیا جائے تو یہ شخصیت کو چار چاند لگادیتا ہے۔
برانڈڈ لان کا معیار اپنی جگہ مگر صرف عام سا لان کا سوٹ ہزاروں روپے میں
خریدنا متوسط اور غریب طبقے کی خواتین کے بس کی بات نہیں ایسے میں خواتین
کی بڑی تعداد مناسب داموں کی لان کے سوٹ خریدنے کو ترجیح دیتی ہے۔
سلے ہوئے اور ان سلے ملبوسات فروخت کرنے والے تاجروں نے نت نئے رنگوں،
ڈیزائن اور اقسام کے کپڑے، دیدہ زیب انداز میں دکانوں پر سجا لئے ہیں جو
خریداروں کواپنی جانب مائل کرنے لگے۔
مردوں کے ان سلے اور سلے ملبوسات کی دکانوں پر بھی واش اینڈ ویئر اور کاٹن کی نت نئی ورائٹی و رنگوں کے ملبوسات سج گئے ہیں۔
اس موقع خریدار زینت بی بی نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائند ے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا
ایک اور خریدار حرا شاہ نے کہا
دکاندار اسلم خان نے کہا