کراچی ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اوروزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق ائیرپورٹ پرمحمد شہبازشریف کا پرتپاک
استقبال کیا گیا ۔کارکنوں کی بڑی تعداد ائیرپورٹ پر موجود تھی۔اس موقع پر
146146شیرآیا شیرآیا145145کے نعرے بھی کے لگائے گئے۔شہبازشریف نے ہاتھ
ہلاکر نعروں کا جواب دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کراچی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں
گے۔شہبازشریف سے گورنر ہاؤس میں مسلم لیگ(ن)سندھ اورکراچی کے عہدیداران
ملاقات کریں گے۔
ترجمان کے مطابق محمد شہبازشریف بلدیاتی نمائندوں اوراقلیتی پارٹی رہنماؤں
سے ملیں گے۔شہبازشریف سے مسلم لیگ(ن) سندھ خواتین ونگ اوریوتھ ونگ کے
رہنماء4 وکارکن ملاقات کریں گے۔شہبازشریف وکلاء کے وفد سے بھی ملاقات کریں
گے۔شہبازشریف سے بزنس کمیونٹی کااعلی سطح کا وفد ملاقات کرے گا۔شہبازشریف
دورے کے دوران اینکرز ،کالم نگاروں اورمیڈیا کے نمائندوں سے بھی ملاقات
کرینگے۔شہبازشریف ینگ پریذیڈنٹ آرگنائزیشن کے وفدسے ملاقات کریں گے۔