Apr 14, 2018 03:09 pm
views : 426
Location : Governor House
Karachi- CM Punjab Meeting with Karachi Lawyers Community
کراچی ، مسلم لیگ(ن) کے صد محمد شہبازشریف سے وکلاء برادری کے وفد کی ملاقات
پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے گورنر ہاؤس کراچی میں وکلاء برادری کے وفد نے ملاقات کی۔
ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق وکلاء برادری کے وفد کی قیادت یاسین آزاد کررہے تھے۔
اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر محمد شہبازشریف نے کہاقانون کی
حکمرانی اورآئین کی بالادستی کیلئے وکلاء برادری کا کردار ناقابل فراموش
ہے۔وکلاء برادری نے ملک میں جمہوریت کی بحالی کیلئے عظیم تحریک چلائی۔وکلاء
برادری کی جمہوریت کی بحالی کیلئے قربانیاں لائق تحسین ہیں۔
محمد شہبازشریف نے کہاعام آدمی کو انصاف کی فراہمی میں وکلاء برادری کا
کردارانتہائی اہمیت کا حامل ہے۔وکلاء برادری کوعام آدمی کو انصاف مہیا کرنے
کیلئے اپنا بھر پور کردارادا کرنا ہے۔وکلاء برادری کی جدوجہد کو پوری قوم
تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ کوئی معاشرہ عدل و انصاف کے بغیر ترقی نہیں
کرسکتا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا انصاف نہ ہونے پر کئی معاشرے تباہ ہوئے۔ محنت،
امانت اور انصاف کی بنیاد پر کئی قومیں آگے بڑھ گئی ہیں۔ ہم نے محنت، امانت
اور انصاف کے راستے پر چلنا ہے۔یہ راستہ ہی آگے جانے کا راستہ ہے۔ 70 برس
گزر گئے، پاکستان اپنی منزل حاصل نہیں کرسکا۔
معروف ایڈووکیٹ ناہید افضال نے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔
یاسین آزاد نے کہا وکلاء برداری آپ کے ساتھ ہے۔ہم آپ کے ترقیاتی وژن کو
تحسین کی نظر سے دیکھتے ہیں۔کاش سندھ میں بھی آپ جیسا وزیراعلیٰ ہوتا۔