Apr 14, 2018 04:42 pm
views : 467
Location : Police Headquarter
Lahore- Traffic Wardens Passing Out Parade
لاہور ،318 اسسٹنٹ ٹریفک وارڈن اور 20لیڈی اسسٹنٹ ٹریفک وارڈنز کی پاسنگ آوٹ پریڈ کا انعقاد
سی سی پی او لاہورامین وینس کا کہنا ہے کہ لاہور شہر میں ٹریفک کے مسائل کو حل کرنے کے لئے کوشاں ہیں ترقیاتی کاموں کے سبب اہلیان لاہور کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے تاہم ٹریفک وارڈنز اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دے ہے ہیں۔
لاہور میں 318 اسسٹنٹ ٹریفک وارڈن اور 20لیڈی اسسٹنٹ ٹریفک وارڈنز کی پاسنگ آوٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا،تقریب کے مہمان خصوصی سی سی پی او امین وینس تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور امین وینس کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے دوران ٹریفک وارڈنز نے اپنی ذمہ داریاں بخوبی انجام دیں جبکہ ڈیڑھ ماہ کی قلیل مدت میں ٹریفک وارڈنز کی تربیت قابل ستائش ہے۔
سی ٹی او رائے اعجاز احمد ایس پی سٹی آصف صدیق اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔