Apr 14, 2018 04:51 pm
views : 465
Location : Governor House
Karachi- President PML (N) Shahbaz Sharif meets Governor Sindh Muhammad Zubair
کراچی ، گورنر سندھ محمد زبیر کی وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سے ملاقات
گورنر سندھ محمد زبیر کی وزیر اعلی پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے سربراہ محمد شہباز شریف سے گورنر ہاؤسمیں ملاقات ہوئی۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی
صورتحال ،معاشی میدان میں کامیابیوں ،امن و امان و توانائی کی صورتحال میں
بہتری، ترقیاتی منصوبوں ،بین الصوبائی تعاون میں اضافہ اور باہمی دلچسپی کے
دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا امن و امان اورتوانائی کی صورتحال
میں بہتری وفاقی حکومت کی انتھک کاوشوں کا ثمر ہے۔وطن عزیز کی ترقی اورعوام
کی خوشحالی کیلئے سب کو مل جل کر کام کرنا ہوگا۔پنجاب میں عوام کی فلاح
وبہبود کے ترقیاتی منصوبے قابل تقلید ہیں۔
محمد زبیر نے کہا کراچی ملک کا معاشی حب ہے، یہاں ہونے والی کوئی بھی
سرگرمی ملکی معیشت پر اثر انداز ہوتی ہے۔امن و امان ،توانائی کی صورتحال
میں بہتری اسے سرمایہ کاری کے لئے آئیڈیل شہر بناتی ہے۔
وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا پاکستان مسلم لیگ(ن) عوام کی فلاح
وبہبود کیلئے ترقیاتی ایجنڈے کا ویڑن رکھتی ہے۔اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو
سندھ کے تمام شہروں کی حالت بدل دیں گے۔ترقی سندھ کے شہریوں کا بھی حق ہے۔