Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Apr 14, 2018 05:01 pm views : 426

Location : Supreme Court Lahore Registry

Lahore- Supreme Court orders complete audit of Pakistan Railways
  • Urdu

 لاہور،سپریم کورٹ نے ریلوے میں مکمل آڈٹ کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا

سپریم کورٹ نے ریلوے میں مکمل آڈٹ کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے،سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں ریلوے میں 60 ارب کی مبینہ کرپشن کے ازخود نوٹس کی سماعت ہوئی جس کے سلسلے میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق عدالت میں پیش ہوئے۔
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ریلوے میں 60 ارب روپے خسارے کے از خود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی ، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے خواجہ سعد رفیق صاحب روسٹرم پر آئیں اور لوہے کے چنے بھی ساتھ لیکر آئیں جس پر سعد رفیق نے کہا یہ بیان آپکے لیے نہیں تھا ، سیاسی مخالفین کے لیے تھا۔
 چیف جسٹس نے استفسار کیا ہم ابھی آپکی ساری تقریروں کا رکارڈ منگواتے ہیں اور خسارے کا بھی ، بتائیں ابھی تک ریلوے میں کتنا خسارہ ہوا ہے ، وہ وقت چلا گیا جب عدالتوں کی بے احترامی کی جاتی تھی،وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے عدالت سے استدعا کی مجھے بولنے کی اجازت دیدی جائے،جس پر چیف جسٹس پاکستان نے کہا عدالت کے سامنے اتنا جارحانہ انداز نہ اپنائیں، خواجہ سعد رفیق نے کہا جارحانہ انداز نہیں اپنا رہا،اپنا موقف دینے کی کوشش کر رہا ہوں، آپ ہمارے بھی چیف جسٹس ہیں،چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے جب تک عدالت نہیں کہے گی آپ چپ رہیں گے، خواجہ سعد رفیق نے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کیا پھر میں بیٹھ جاؤں ، اگر مجھے نہیں سننا تو پھر میں چلا چاتا ہوں، جس پر چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا جب تک ہم کہیں گے آپ یہیں کھڑے رہیں گے، آپ چلے جائیں ہم توہین عدالت کی کارروائی کرینگے ، آپ جس نیت سے آئے ہیں وہ ہم جانتے ہیں۔

Recent News

Torkham Border Reopened for Afghan Repatriation Under Tight Security 1:15
Torkham Border Reopened for Afghan Repatriation Under Tight Security
Mar 27, 2026 11:00 am
Blast Near Pakistan Embassy in Tehran; Ambassador and Staff Safe 1:12
Blast Near Pakistan Embassy in Tehran; Ambassador and Staff Safe
Mar 27, 2026 10:00 am
Pakistan Engages Regional Partners to Reduce Tensions, Says Foreign Office 1:44
Pakistan Engages Regional Partners to Reduce Tensions, Says Foreign Office
Mar 26, 2026 05:00 pm
Sharp Surge in Solar Panel Prices Pushes Clean Energy Out of Reach 1:56
Sharp Surge in Solar Panel Prices Pushes Clean Energy Out of Reach
Mar 26, 2026 04:00 pm
Malaysian PM Calls PM Shehbaz Sharif 1:17
Malaysian PM Calls PM Shehbaz Sharif
Mar 26, 2026 03:30 pm
Mass Wedding Ceremony 2:38
Mass Wedding Ceremony
Mar 26, 2026 02:30 pm
Passenger Bus Plunges into River in Bangladesh, 24 Killed 1:03
Passenger Bus Plunges into River in Bangladesh, 24 Killed
Mar 26, 2026 01:00 pm
Half-Human, Half-Fish Remains Found in Japan Spark Mystery and Debate 1:02
Half-Human, Half-Fish Remains Found in Japan Spark Mystery and Debate
Mar 26, 2026 12:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved