Apr 14, 2018 06:26 pm
views : 441
Location : Governor House
Karachi- President PML (N) Shahbaz Sharif meets Pml (N) Sindh Leaders
کراچی، مسلم لیگ (ن) کے سربراہ اومحمد شہباز شریف کی پارٹی کارکنوں کے وفد سے ملاقات
کراچی میں مسلم لیگ (ن) کے سربراہ اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے پارٹی کارکنوں کے وفد نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی ۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق ملاقات کے دوران تمام تر مشکلات،نامساعد
حالات اور ناموافق صورتحال میں کام کرنے پر سندھ کے پارٹی کارکنوں کو
زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔
اس موقع پر محمد شہباز شریف نے کہا مجھ سمیت مسلم لیگ ن کے تمام کارکن نواز
شریف کے سپاہی ہیں۔ہم سب کے قائد نواز شریف تھے،ہیں اور ہمیشہ رہیں
گے۔مسلم لیگ ن سندھ کے کارکن بہت بہادری سے پارٹی کیلئے کام کر رہے ہیں۔
میں صوبہ سندھ میں انتہائی نا موافق حالات میں کام کرنے پر کارکنوں کو
سلیوٹ کرتا ہوں۔
مسلم لیگ (ن) کے سربراہ اگر صوبہ کے عوام نے اگلے انتخابات میں منتخب کیا
تو سندھ کی تقدیر بدل دیں گے۔ تعلیم ،صحت اور آمدورفت کی بہتر سہولیات صوبہ
کے عوام کا بھی حق ہیں۔#مسلم لیگ ن سندھ کے کارکنوں کی محنت رائیگاں نہیں
جائے گی۔
گورنر سند ھ محمد زبیر نے کہا تمام عہدیداروں کو واضح طور پر بتا دیا ہے کہ کارکنوں سے قریب رابطہ رکھیں۔