Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Apr 14, 2018 08:54 pm views : 408

Location : Pakistan House

Karachi- Chairman PSP Mustafa Kamal Press Conference
  • Urdu

کراچی،ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی شبیر قائم خانی پاک سرزمین پارٹی میں شامل

ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی شبیر قائم خانی پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہوگئے,کراچی میں پاک سرزمین پارٹی کےمرکز پاکستان ہاؤس میں مصطفیٰ کمال کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبیر قائم خانی نے پی ایس پی میں شمولیت کا اعلان کیا,اس موقع پر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ دعوے سے کہتا ہوں شبیر قائم خانی سوچیں گے کہ انہوں نے پہلے ہمیں جوائن کیوں نہیں کیا، جو بھی آتا ہے اپنے ذہنوں میں سوالات لے کر آتا ہے، سب کے خوشگوار جواب ملیں گے۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہمارے یہاں جھوٹ نہیں بولا جارہا، ہم ٹی وی پر کچھ اور بند کمروں میں کچھ اور سیاست نہیں کررہے، کوئی ایک دوسرے کی ذات پر کیچڑ نہیں اچھال رہا، یہاں کسی ذاتی مفاد کے لیے یہاں اکٹھے نہیں ہوئے،گلی کے کارکن سے لے کر مرکزی ذمہ داران تک سب ایک ہی طریقے اور مقصد کے لیے کام کررہے ہیں۔
چیئرمین پی ایس پی کا کہنا تھا  کہ آئندہ آنے والا وقت پی ایس پی کا ہے، ساری جدوجہد اور لوگوں کی شمولیت اس لیے نہیں کہ ہمیں پریس کانفرنس کرکے میڈیا کوریج ملے، یہ ساری تگ و دو عام آدمی کی زندگی بہتر بنانے کے لیے ہےچیئرمین پی ایس پی نے کہا کہ کراچی میں 18 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، ایسا لگتا ہے ملک میں گورننس نام کی چیز نہیں، کے الیکٹرک سےبات کرو کہتے ہیں گیس والے گیس نہیں دے رہے، ان سے بات کرو کہتے ہیں پیسے نہیں دے رہے، وزیراعلیٰ نے وزیراعظم کو دو خط لکھ دیئے، کیا گیس انڈیا سے آرہی ہے،آپ صوبے کے وزیراعلیٰ ہو، فون اٹھائیں اور فون کریں، بچے اور مریض مررہے ہیں، کراچی کا برا حال ہے اور آپ خط لکھ رہے ہیں۔مصطفیٰ کمال نے چیف جسٹس سے درخواست کی کہ وہ کراچی میں لوڈشیڈنگ کے معاملے کا از خود نوٹس لیں۔

Recent News

Torkham Border Reopened for Afghan Repatriation Under Tight Security 1:15
Torkham Border Reopened for Afghan Repatriation Under Tight Security
Mar 27, 2026 11:00 am
Blast Near Pakistan Embassy in Tehran; Ambassador and Staff Safe 1:12
Blast Near Pakistan Embassy in Tehran; Ambassador and Staff Safe
Mar 27, 2026 10:00 am
Pakistan Engages Regional Partners to Reduce Tensions, Says Foreign Office 1:44
Pakistan Engages Regional Partners to Reduce Tensions, Says Foreign Office
Mar 26, 2026 05:00 pm
Sharp Surge in Solar Panel Prices Pushes Clean Energy Out of Reach 1:56
Sharp Surge in Solar Panel Prices Pushes Clean Energy Out of Reach
Mar 26, 2026 04:00 pm
Malaysian PM Calls PM Shehbaz Sharif 1:17
Malaysian PM Calls PM Shehbaz Sharif
Mar 26, 2026 03:30 pm
Mass Wedding Ceremony 2:38
Mass Wedding Ceremony
Mar 26, 2026 02:30 pm
Passenger Bus Plunges into River in Bangladesh, 24 Killed 1:03
Passenger Bus Plunges into River in Bangladesh, 24 Killed
Mar 26, 2026 01:00 pm
Half-Human, Half-Fish Remains Found in Japan Spark Mystery and Debate 1:02
Half-Human, Half-Fish Remains Found in Japan Spark Mystery and Debate
Mar 26, 2026 12:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved