Apr 14, 2018 09:37 pm
views : 435
Location : Governor House
Karachi- CM Punjab Meeting With Karachi Business Community
کراچی ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے معروف کاروباری شخصیات کی ملاقات
پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے گورنر ہاؤس کراچی میں معروف کاروباری شخصیات نے ملاقات کی۔
ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب کے مطابق سندھ اور کراچی سے تعلق رکھنے والی
شخصیات کا پنجاب کی بے مثال ترقی پر وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی کارکردگی
کو خراج تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر کراچی کی کاروباری شخصیات نے کہا ہم چاہتے ہیں جس طرح پنجاب نے
ترقی کی ہے، اسی طرح کراچی اور سندھ بھی ترقی کریں۔آپ کی 146146پنجاب
سپیڈ145145 کراچی اور سندھ میں بھی چاہیئے۔آپ نے اپنی محنت اور ترقیاتی وڑن
کے ذریعے شاندار کامیابیاں سمیٹی ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر نے کہا سرمایہ کار پاکستان کے عظیم سفیر ہیں۔
کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے کاروباری
افراد کو آسانیاں دینے کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔ 70ء کی دہائی تک
پاکستان معاشی طور پر مضبوط تھا۔انشاء4 اللہ پاکستان معاشی طور پر مستحکم
ملک بن کر ابھرے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا جس طرح مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے
کراچی میں بھتہ خوری اور انتہاپسندی کا خاتمہ کیا ہے، اسی طرح اس شہر کے
بنیادی مسائل بھی حل کرنا ہوں گے۔کراچی پاکستان کی معیشت کا گیٹ وے ہے۔یہاں
پر ٹرانسپورٹ، سالڈویسٹ، انفراسٹرکچر اور دیگر سہولتوں کو انتہائی معیاری
اور جدید ہونا چاہیئے تھا۔