لاہور،چھٹی کے روز شہریوں کی گھر سے باہر ناشتہ کرنے کو ترجیح
چھٹی کا دن ہو اور لاہوریے تگڑا ناشتہ نہ کریں ایسا تو ہو ہی نہیں سکتا،اسی
لئے زندہ دلان لاہور گھر سے باہر ناشتے کو ترجیح دے رہے ہیں۔
صبح سویرے ہی لاہوریوں نے ناشتے کے لئے ریستورانوں کا رخ کر لیا ہے ، کہیں
حلوہ پوری تو کہیں نان چنوں اور سری پائے پر خوب ہاتھ صاف کیے جا رہے ہیں۔
چھٹی کا بھرپور فائدہ اٹھا تے ہوئے زندہ دلان لاہور نے ناشتہ کے لئے کھابوں
کے معروف پوائنٹس کا رخ کیا ,لاہوریوں نے حلوہ پوری ، سری پائے ، نان چنے ،
لسی ، گرما گرم نان کلچے اور دیگر لوازمات پر خوب ہاتھ صاف کئے۔
کھانے پینے کا ذوق و شوق رکھنے والے افراد خاندان کے ہمراہ ہر اتوار حلوہ
پوری کے ناشتے سے لطف اندوز ہونے کے لیے مشہور دکانوں کا راستہ پکڑتے ہیں۔
نوجوان بھی اپنے دوستوں کے ساتھ صبح کاآغاز حلوہ پوری کی دوکانوں پرناشتے
سےہی کرتے ہیں جبکہ بہت سی فیملیز بھی گھر سے باہر ناشتے کا بھرپورمزہ لیتے
ہوئے دکھائی دیتی ہیں۔