کراچی ،شہریوں کی چھٹی کے دن حلوہ پوری کا ناشتہ کرنے کو ترجیح
کراچی میں شہریوں کی چھٹی کے دن حلوہ پوری کا ناشتہ کرنے پر ترجیح دیتے
ہیں, اتوار یعنی چھٹی کا دن، ہفتے بھر کی انتھک محنت کے بعد کام سے چھٹی
نصیب ہوتی ہے اور اس چھٹی کے دن کا آغا ز اگر لذیذ حلوہ پوری کے ساتھ چنے
اور آلو کی ترکاری کے ساتھ ہو تو کیا ہی بات ہے،چنے اور آلو کی ترکاری کے
بغیر حلوہ پوری نا مکمل ہے لیکن اسے اختصار کے ساتھ حلوہ پوری ہی کہا جاتا
ہے ، کھانے پینے کا ذوق و شوق رکھنے والے افراد خاندان کے ہمراہ ہر اتوار
حلوہ پوری کے ناشتے سے لطف اندوز ہونے کے لیے مشہور دکانوں کا راستہ پکڑتے
ہیں، اسکے علاوہ حلوہ پوری گھر لے جانے والوں کی لمبی لمبی قطاریں الگ سے
دیکھی جا سکتی ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ پورا ہفتہ اپنی محنت مزدوری میں مصروف ہوتے ہیں اور
اتوار کا دن ملتا ہے تو گھر والوں کے ساتھ خصوصی طور پر ناشتے کا اہتمام
کرتے ہیں
حلوہ پوری کھانے کے لئے آئے نوجوان محمد افضل کا ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سےگفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا
کمسن بچے محمد مرتضیٰ کا کہنا تھا
ایک شہری طارق کا کہنا تھا
ایک اور شہری نسیم کا کہنا تھا