لاہور،سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الحسن کے گھر پرفائرنگ
سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج پانامہ فیصلہ میں پیش پیش اور شریف فیملی کے
ریفرنسز کے نگران جج جسٹس اعجاز الحسن کے ماڈل ٹاؤن میں واقع گھر پر بارہ
گھنٹوں میں دو مرتبہ شدید فائرنگ کی گئی، انتظامیہ اور پنجاب پولیس ملزم
پکڑنے میں تاحال ناکام رہے ہیں۔
سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الحسن کے گھر پر بارہ گھنٹوں میں دو مرتبہ
شدید فائرنگ کی گئی ، پہلی بار فائرنگ گزشتہ رات گئے اور دوسری بار علی
الصبح کی گئی ۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار جسٹس اعجاز الحسن کے گھر پہنچ
گئے،چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب کو فوری طور پرطلب کر لیا جبکہ چیف جسٹس خود
سارے معاملے کی نگرانی کر رہے ہیں۔
یاد رہے کے جسٹس اعجاز الحسن نواز شریف،مریم نواز،حسن نواز،حسین
نواز،کیپٹن ر صفدر اور اسحاق ڈار کے خلاف پانامہ کیس عملدارمد میں پانامہ
ریفرنسز کے نگران جج بھی ہیں جسٹس اعجاز الحسن پانامہ کیس فیصلہ سمیت اہم
فیصلوں اور بنچز کا حصہ رہے۔