لاہور، دورہ آٗئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے پاکستان کی 16 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا
دورہ آٗئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے پاکستان کی 16 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا
گیا ہے، لیگ اسپنر یاسر شاہ انجری کے باعث ٹیم میں جگہ نہیں
بناسکے،آئرلینڈ سے ایک ٹیسٹ میچ کے بعد پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دو
میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، پاکستان اور آئر لینڈ کے درمیان واحد ٹیسٹ
11 مئی سے شروع ہوگا، انگلینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ 24 مئی اور دوسرا یکم جون
کو کھیلا جائے گا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سلیکٹر انضمام
الحق کا کہنا ہے کہ بیٹنگ آرڈر کو مضبوط کرنے کی کوشش کی ہے، ورلڈ کپ
انگلینڈ میں ہے اس لیے نوجوانوں کو موقع دینا چاہتے ہیں، آگے سب کو چانس
ملے گا، انگلینڈ کی وکٹ پر سوئنگ کا زیادہ چانس ہے، یاسر شاہ ٹیم کے اہم
بالر ہیں، اللہ کرے ان کی انجری جلد ٹھیک ہوجائے۔
پاکستان ٹیم 23 اپریل کو انگینڈ کے لیے روانہ ہوگی،دورہ آئر لینڈ اور
انگلینڈ کے لیے اسکواڈ میں کپتان سرفراز احمد، اظہر علی، سمیع اسلم، امام
الحق، حارث سہیل، بابر اعظم، فخر زمان، اسد شفیق، عثمان صلاح الدین، شاداب
خان، محمد عامر، محمد عباس، حسن علی، راحت علی، سعد علی، فہیم اشرف شامل
ہیں۔