چمن، شہر میں مٹی کا شدید طوفان، طوفانی ہوائیں
چمن شہر میں مٹی کے طوفان کے بعد انتظامیہ کا ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے، مٹی
کے شدید طوفان کے باعث کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔
طوفان کے سبب شہر میں اندھیرا چھا گیا، دن کو رات کا منظر نظر آنے لگا۔
طوفان سے حدنگاہ صفر ہوگئی ،کئی علاقوں میں شدید ٹریفک جام ہوگیا جبکہ
متعدد علاقوں میں سائن بورڈ ز اوردرخت بھی اکھڑ گئے،طوفان کے باعث شہر
میں انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔