Apr 15, 2018 06:56 pm
views : 444
Location : Different Places
Quetta- Rain in City
کوئٹہ،شہر اور گردونواح میں بارش،موسم خوشگوار
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش نے موسم
سہانا بنا دیا ہے، محکمہ موسمیات نے آج رات سے جمعے تک اسلام آباد، لاہور،
جنوبی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بادل برسنے کی پیش گوئی کی ہے۔
کوئٹہ میں صبح کے وقت اچانک بادل آئے، تیز ہوائیں چلیں، جس کے بعد مختلف
علاقوں میں رم جھم نے موسم حسین ہوگیا، ہر چیز دھل کر نکھر گئی، شہریوں نے
خوشی کا اظہار کیا، بچوں کی خوشی بھی دیدنی تھی،زیارت، چمن، قلعہ سیف اللہ
اور کچلاک سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی ہلکی بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار سے جمعہ کے دوران خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام
آباد، بالائی پنجاب (راول پنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور ڈویژن، کشمیر
اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں، جب کہ شمال مشرقی بلوچستان، وسطی اور
جنوبی پنجاب میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیزہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان
ہے۔