کوئٹہ، نوشکی چاغی خاران اور واشک اضلاع سے تعلق رکھنے والے 400 ہونہار طلبہ و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کر نے کی تقریب
صوبائی حکومت کی جانب سے نوشکی چاغی خاران اور واشک اضلاع سے تعلق رکھنے
والے 400 ہونہار طلبہ و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کر نے کی تقریب ڈگری
کالج نوشکی میں منعقد ہوئی، تقریب میں چاروں اضلاع کے عوامی نمائندوں
اسٹوڈنٹس اساتذہ اور قبائلی عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،میر عرض
محمد بڑیچ نے طلبہ و طالبات میں صوبائی حکومت کی جانب سے لیپ ٹاپ تقسیم کیے
۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نےکہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کےہاتھوں
میں بندوق کے بجائے قلم اور لیپ ٹاپ دینا موجودہ صوبائی حکومت کا وژن ہے
صوبے میں تعلیم کو عام کرکے اہل بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے
لیے اقدامات کیے جارہے ہیں تعلیم کی کمی کے باعث بلوچستان کے نوجوان دشمن
ممالک کے ہاتھوں استعمال ہوکر بندوق اٹھاتے لیکن اب بلوچستان کے نوجوانوں
کو یہ یقین ہوگیا ہے کہ خوشحال اور مستحکم بلوچستان ہی خوشحال پاکستان کی
ضمانت ہے بلوچستان کے طلباء و طالبات ٹیلنٹ میں کسی دوسری صوبے سے کسی صورت
پیچھے نہیں ہیں ۔
مقررین نے کہاکہ سابقہ صوبائی حکومتوں نے بلوچستان میں تعلیم کی بہتری کے
لیے کوئی اقدامات نہیں کیے جس سے متعدد علاقوں میں سکولز بند ہوئے موجودہ
صوبائی حکومت تعلیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریگی، بلوچستان کے عوام الیکشن
2018 میں تعلیم دوست اور ترقی پسند امیدواروں کو کامیاب کرکے روایتی
سیاستدانوں کو مسترد کریں بلوچستان میں پسماندگی کے زمہ دار سابقہ حکمران
ہیں جو اپنی جانوں کو عزیز سمجھ کر ایوانوں سے باہر نکلنے کی زحمت نہیں
کرتے تھے انہوں نے کہا صوبائی حکومت بہت جلد نوشکی چاغی خاران اور واشک
اضلاع پر مشتمل نئی ڈویژن کے قیام کا نوٹفکیشن جاری کریگا جس سے چاروں
اضلاع کے عوام کی تقدیر بل جائیگی۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایک طالب علم محمد فاروق کا کہنا تھا
ایک اور طالب علم محمد یعقوب کا کہنا تھا