Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Apr 15, 2018 10:52 pm views : 455

Location : Pakistan House

Karachi- PSP Mustafa Kamal Press Conference
  • Urdu

کراچی،فاروق ستار کے لیے پی ایس پی کے دروازے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے بند ہیں ،مصطفیٰ کمال

متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والی رکن سندھ اسمبلی سمیتا افضال نے پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے،ن لیگ کے لیاری سے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی اور کراچی میانوالی اتحاد کے صدر نواز خان نیازی اور پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے سابق صدر اور ہزارہ قومی موومنٹ صوبہ سندھ کے نائب صدر علی افسر تنولی نے بھی اپنے ساتھیوں سمیت پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔
پریس کانفرنس سے دوران مصطفیٰ کمال نے توپوں کا رخ فاروق ستار کی جانب کئے رکھا کہتے ہیں فاروق ستار کے لیے پی ایس پی کے دروازے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے بند ہیں،سینٹ الیکشن والے دن فاروق ستار انیس قائم خانی کو فون پر منتیں کرتے رہے کہ ہمیں دو ووٹ دے دو،فاروق ستار کہتے ہیں کہ میں ایک الیکشن میں پتنگ کے نشان پر مہاجروں سے بلف ضرور کرونگا۔
چیئرمین پی ایس پی کا کہنا تھا انیس قائم خانی کو 24 مارچ کو فاروق ستار نے کہا کہ آپ سے اکیلے میں ملنا ہے مصطفی کمال کے بغیر آئیں ڈسٹرکٹ ایسٹ میں فاروق ستار کے دوست کے گھر میں ملاقات ہوئی فاروق ستار نے انیس قائمخانی سے کہا کہ کل الیکشن کمیشن سے فیصلہ آنے والا ہے اگر فیصلہ میرے خلاف آیا تو آپ کے پاس میرے لئے کیا پیکیج ہے انیس بھائ نے کہا ہم آپ کو اوروں سے زیادہ عزت دے کر گھر سے لے کر آئنگے اور جس دن فیصلہ آیا اس دن بھی فون کر کے شکریہ ادا کیا اور تین بجے پریس کانفرنس میں ہمارے خلاف بات کر نے لگے اس کے علاؤہ جب ہم آئے تو مجھ سے اکیلے میں ملاقات کی اور فاروق ستار نے مجھ سے کہا کہ میں ایک الیکشن میں پتنگ کے نشان پر مہاجروں سے بلف ضرور کرونگا،پھر اس سے بھی پہلے جب الطاف حسین پوری رات نشے میں دھت بیان کرتے تھے اور ہم فاروق ستار سے کہتے تھے فاروق بھائ یہ کیا ہو رہا ہے یہ کیا باتیں کر رہے ہیں تو فاروق ستار کہتے تھے الطاف حسین کے مرنے کا انتظار کرو ابھی میں کچھ نہیں کر سکتا مجھ میں اتنی ہمت نہیں ، اور پھر فاروق ستار نے 22 اگست کو ایک رات میں ڈھیر ہوگئے اور اپنے قائد سے غداری کر دی۔
چیئر مین پی ایس پی مصطفی کمال نے مزید کہاکہ فیصلے کی گھڑی آگئی ہے آج چند اہم اعلان کرنے جارہے ہے میں ہمیشہ کہتا تھا کہ ہم اپنے دروازے بند نہیں کرینگے لیکن اج اللہ کے سامنے معافی مانگ کر غرور اور شر سے بچنے کہ لئے یہ اعلان کرتا ہوں کہ فاروق ستار کے لیے پی ایس پی کے دروازے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے بند ہیں فاروق ستار نے ثابت کردیا کہ یہ ہر لحاظ سے چھوٹا آدمی ہے انتہاء شاطر اور جھوٹا آدمی ہے رسوائی اس آدمی کا مقدر ہے ۔

Recent News

Pakistan’s Diplomacy Praised in U.S. Cabinet for Key Mediation Role 1:05
Pakistan’s Diplomacy Praised in U.S. Cabinet for Key Mediation Role
Mar 27, 2026 12:00 pm
Torkham Border Reopened for Afghan Repatriation Under Tight Security 1:15
Torkham Border Reopened for Afghan Repatriation Under Tight Security
Mar 27, 2026 11:00 am
Blast Near Pakistan Embassy in Tehran; Ambassador and Staff Safe 1:12
Blast Near Pakistan Embassy in Tehran; Ambassador and Staff Safe
Mar 27, 2026 10:00 am
Pakistan Engages Regional Partners to Reduce Tensions, Says Foreign Office 1:44
Pakistan Engages Regional Partners to Reduce Tensions, Says Foreign Office
Mar 26, 2026 05:00 pm
Sharp Surge in Solar Panel Prices Pushes Clean Energy Out of Reach 1:56
Sharp Surge in Solar Panel Prices Pushes Clean Energy Out of Reach
Mar 26, 2026 04:00 pm
Malaysian PM Calls PM Shehbaz Sharif 1:17
Malaysian PM Calls PM Shehbaz Sharif
Mar 26, 2026 03:30 pm
Mass Wedding Ceremony 2:38
Mass Wedding Ceremony
Mar 26, 2026 02:30 pm
Passenger Bus Plunges into River in Bangladesh, 24 Killed 1:03
Passenger Bus Plunges into River in Bangladesh, 24 Killed
Mar 26, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved