کراچی ،آئی ایس او کی جانب سے امرم پر ناجائز اور غیرقانونی و غیر انسانی حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
کراچی میں آئی ایس او کی جانب سے امریکہ فرانس اور برطانیہ کی جانب سے شام
پر ناجائز اور غیرقانونی و غیر انسانی حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا
گیامظاہرے میں آئی ایس او کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی،مظاہرین نے
ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر انکے مطالبات درج
تھے،اس موقع پر مظاہرین کی جانب سے شدید نعرے بزی بھی کی گئی،مظاہرے سے
خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ امریکہ عراق افغانستان اور دیگر
ممالک میں ناکاممی کے بعد اب شام میں دوبارہ تاریخ دہرانا چاہتا ہے،لیکن
بدقسمتی سے وہاں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا،واقعے پر اقوام متحدہ اور
انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی افسوسناک ہے۔
امریکہ اور اسرائیل امت مسلمہ میں تفرقہ پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو
کسی صورت کامیاب نہیں ہوسکتی،مقررین نے مسلمان حکمرانوں سے مطالبہ کیا ہے
کہ وہ شام میں جاری جنگ کو روکنے میں اپنا کردار ادا کریں۔