کوئٹہ، وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کاشہر میں بارش کے دوران اسپین کاریز کے قریب واقع پکنک پوائنٹ کا دورہ
وزیراعلی بلوچستان قدوس بزنجو شہر میں بارش کے دوران مختلف علاقوں کا دورہ
کیا اور اسپین کاریز کے قریب واقع پکنک پوائنٹ کا دورہ بھی کیا۔
وزیراعلی نے علمدار روڈ مری آباد زرغون روڈ پر لوگوں سے بات چیت بھی کی
وزیراعلی قدوس بزنجو نے اسپین کاریز کے قریب پکنک پوائنٹ کا بھی دورہ کیا
جہاں شہریوں نے وزیراعلی کے ساتھ سیلفیاں بنائیں
اس موقع پر وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ بلوچستان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے
، کوئٹہ میں سیاحت کافروغ وقت کا تقاضہ ہے،ہماری کوشش ہے کہ مزید پکنک
پوائنٹ بنائیں، وزیراعلی قدوس بزنجو نے پکنک پوائنٹ پر چائے بھی پی۔