لاہور،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی مزار اقبال پر حاضری
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے مزار اقبال پر حاضری دی پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی بھی کی،اس موقع پر چیئرمین سینیٹ کو رینجرز نے گارڈ آف آنر اور سلامی پیش کی چیئرمین سینیٹ نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بڑے بھائی ہیں کچھ بھی کہہ سکتے ہیں ،ابھی تک کوئی ایسا فیصلہ ہی نہیں کیا جو انہیں نا پسند ہو۔
واضح رہے کہ صاد ق سنجرانی لاہور کے دو روزہ دورے پر آئے ہوئے ہیں اور انکا کہنا تھا کہ میں لاہور صرف علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دینے کے لئے آیا ہوں۔