ڈیرہ اسماعیل خان،محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام یو ایس ایڈ فنڈڈ پاکستان ریڈنگ پراجیکٹ کے تعاون سے داخلہ مہم کا آغاز
محکمہ تعلیم ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے زیر اہتمام یو ایس ایڈ فنڈڈ پاکستان
ریڈنگ پراجیکٹ کے تعاون سے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان داخلہ مہم کا آغاز کر دیا
گیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں
مردوخواتین اساتذہ ،طلبا ،مقامی حکومت میڈیاکے نمائندوں اور این جی اوزاور
سول سوسائٹی کے افراد نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر
مال علی امین خان گنڈہ پور تھے ۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سردار علی امین خان گنڈہ پور نے کہا
کہ صوبائی حکومت تعلیم کے میعار کو بہتر بنانے کے حوالے سے تعلیم دوست
پالیسیاں اپنا رہی ہے اورا سکولوں میں بچوں کے داخلہ کو بڑھانے کیلئے اور
والدین کی اعتماد سازی کو بڑھانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔
صوبائی وزیر مال علی امین خان نے محکمہ تعلیم ڈیرہ اسماعیل خان کے مسائل کو
حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور ساتھ ہی ساتھ یو ایس ایڈ فنڈڈ پی آر پی
کی کاوشوں کو بھی سراہا ۔
آخر میں انہوں نے مختلف سرکاری اسکولوں میں داخل ہونیوالے بچوں کو اپنے
ہاتھ سے داخل کیا۔ تقریب کے آخر میں واک کا اہتمام کیا گیا جس میں تمام
مکتب فکر اور اساتذہ و بچوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے ۔
صوبائی وزیر مال علی امین خان نےذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندےسےگفتگو کرتے ہوئے کہا