لاہور ،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صد محمد شہبازشریف سے وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کی ملاقات
لاہور میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہبازشریف سے وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے ملاقات کی۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور،
عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ترقیاتی منصوبوں اور سیاسی امور پر بات چیت کی
گئی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شر یف نے کہا پاکستان مسلم لیگ (ن)
کی حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود کو ترجیح دی ہے۔ہمارے سیاسی مخالفین نے
کارکردگی کی بجائے گالی کی سیاست کی ہے۔موجودہ دور میں جتنے منصوبے مکمل
کئے گئے ہیں وہ پاکستان کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ ہے۔
محمد شہباز شر یف نے کہامخالفین نے جھوٹ بولنے کے ریکارڈ بنائے جبکہ ہم نے
ترقیاتی کاموں کے ریکارڈ قائم کئے۔عوام پاکستان مسلم لیگ (ن) کی خدمت کی
سیاست کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت کے باعث آج
ملک کی سب سے بڑی اور مقبول ترین جماعت ہے۔ہمارے ترقیاتی منصوبے شفافیت،
معیار اور رفتار سے عبارت ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نے کہا سیاسی مخالفین جان چکے ہیں کہ انہوں نے
اپنے صوبوں میں عوام کا وقت ضیائع کیا ہے۔اب یہ عناصر عوام کے پاس کس منہ
سے جائیں گے۔ہماری حکومت عوام کے سامنے سرخرو ہے۔ انشاء اللہ عام انتخابات
میں سر فخر سے بلند کرکے عوام کے پاس جائیں گے۔