Apr 16, 2018 05:11 pm
views : 437
Location : Different Places
Murree- Pleasant Weather After Rain in City
مری، ابر رحمت برسنے کے بعد ملکہ کوہسار کا حسن دوبالا ہوگیا
ملکہ کوہسار مری میں ابر رحمت برسنے کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا،بارش برسنے سے ملک کے دیگر حصوں سے آئے سیاحوں کی موجیں ہوگئیں،مری آنے والے سیاح موسم کو بھوپور طریقے سے انجوائے کر رہے ہیں،کوئی ہوٹل میں چائے کی چسکیاں لے رہا ہے تو کوئی دوستوں کے ساتھ سیلفی بنانے میں مگن ہے۔
ملکہ کوہسار اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے ،جبکہ پہاڑی علاقوں میں بارش کے ساتھ ساتھ ہلکی برفباری بھی جاری ہے،مظفر آباد،آزادکشمیر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی ،مانسہرہ، بٹگرام تورغر اور کوہستان میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے دیگر شہروں پھولنگر،چناب نگر،جڑانوالہ ،قصور،وزیرآباد،چینوٹ، سرگودھا، میانوالی، چکوال،رینالہ خورد، پسرور،بھوانہ،گوجرہ، جھنگ،ڈسکہ اورگردونواح میں بھی بادل خوب برسے۔