Apr 16, 2018 06:28 pm
views : 462
Location : Sindh Rangers Head Quarter
Karachi- DG Rangers Sindh Major General Muhammad Saeed chairs High Level Meeting
کراچی ، ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل محمد سعید کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
کراچی میں ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز (سندھ ) میں امن وامان کی صورتحال کا
جائز ہ لینے کے لئے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ڈی جی
رینجرز (سندھ) میجر جنرل محمد سعید نے کی ۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق اجلاس میں آئی جی (سندھ) اے دی خواجہ ، ایڈ
یشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثناء اللہ عباسی
سمیت رینجرز ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ افسران نے
شر کت کی ۔
اس موقع پر صوبے بھر میں امن وامان کی صورتحال اور کسی بھی ممکنہ دہشت گردی
کے خطر ے کے پیش نظر کئے جانے والے سیکیورٹی اقدامات کا تفصیلی جائز ہ لیا
گیا ۔
ترجمان کے مطابق اجلاس میں قانون نوفذ کرنے والے اداروں کے درمیان روابط
اور اہم آہنگی کو مزید بہتر بنانے اور اسٹریٹ کرائم کے تدارک کے لئے مشترکہ
آپریشن کے لئے مر بوط حکمت عملی بھی مرتب کی گئی تا کہ شہر یوں کے جان
ومال کے تحفظ کو یقینی بنانا جاسکے ۔