لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا ۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق اجلاس کے دوران صوبے میں سکیورٹی کی
مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔اجلاس میں سکیورٹی کے حوالے سے کیے
گئے ا نتظامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشر یف نے متعلقہ حکام کو اس ضمن میں ضروری ہدایات جاری کیں۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا سکیورٹی انتظامات کو
مزید فول پروف بنایا جائے۔اعلی حکام ازخودسکیورٹی انتظامات کاباقاعدگی سے
جائزہ لیں۔سکیورٹی معاملات میں کسی بھی قسم کا تساہل قابل برداشت
نہیں۔متعلقہ ادارے اس ضمن میں اپنے فرائض تندہی سے سرانجام دیں۔
اجلاس میں مشیر رانا مقبول احمد، چیف سیکرٹری،ایڈیشنل چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس اورمتعلقہ حکام نے شرکت کی۔