Apr 16, 2018 09:03 pm
views : 386
Location : Riyadh, Saudia Arabia
Riyadh- PM, army chief in Saudi Arabia to inspect IMCTC exercises
ریاض ، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف 24 ملکی مشترکہ فوجی مشق کی اختتامی تقریب میں شریک
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے سعودی عرب میں جاری 24 ملکی مشترکہ فوج مشق کی اختتامی تقریب میں شرکت کی ہے۔
ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی عرب میں 24 ملکی مشترکہ فوجی مشقوں کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔
وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کے ہمراہ وزیرِدفاع خرم دستگیر اور سعودی عرب میں تعینات پاکستانی سفیر حشام بن صدیق بھی تھے۔ تقریب میں اسلامی عسکری اتحاد کی افواج کے سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف اور وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی کے ساتھ نشست پر بنگلہ دیش کی وزیر اعظم حسینہ واجد بھی موجود تھیں۔
سعودی عرب میں ایک ماہ تک جاری رہنے والی مشقوں کو گلف شیلڈ ون کا نام دیا گیا، ان مشقوں کو مختلف ممالک کی افواج ،ہتھیاروں کے نظام اور پیشہ ورانہ مہم جوئی کے حوالے سے خطے میں سب سے بڑی فوجی مشق سمجھا جاتا ہے۔ پاکستان کی جانب سے اسپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) کے کمانڈوز، پاک فضائیہ کے سی ون 30 اور جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیارے مشقوں کا حصہ رہے۔
ترجمان کے مطابق مشقوں کا مقصد خطے کے ممالک کے مابین فوجی اور سیکیورٹی تعاون کو مستحکم اور روابط کا فروغ تھا۔