پشاور،پینل آف چیئرمین محمد جان کی زیر صدارت کے پی اسمبلی کا اجلاس
کے پی کے اسمبلی کااجلاس پینل آف چیئر مین محمد جان کی صدارت میں شروع ہوا۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے مشیر سردار سورن سنگھ کے قتل کے الزام میں گرفتار بلدیو کمار کو ایک مرتبہ پھر حلف برداری کے لیے اسمبلی پہنچایا گیا تاہم وہ حلف نہ اٹھا سکے,ان کے اسمبلی آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور بلدیو کمار صوبائی اسمبلی میں داخل ہوئے تو ان کے ساتھ سیکیورٹی اہلکار بھی ایوان میں آئے۔
بلدیو کمار کی حلف برداری کے وقت صوبائی اسمبلی میں کورم پورا نہ ہونے پر اسپیکر اسمبلی کی جانب سے اجلاس میں 2 مرتبہ وقفہ دیا گیا تاہم کورم پھر بھی پورا نہ ہوسکا,بعد ازاں اسپیکر صوبائی اسمبلی نے اجلاس کو غیر معینہ مدت تک لے لیے ملتوی کردیا,جس کے بعد بلدیو کمار کو سیکیورٹی اہلکاروں نے دوبارہ ایوان سے واپس جیل منتقل کردیا گیا۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی فضل الٰہی کا کہنا تھا
اسمبلی ممبران کی غیر حاضری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا