Apr 16, 2018 11:23 pm
views : 423
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- AML Chief Sheikh Rasheed Media Talk
اسلام آباد، اپنے کہے پر قائم ہوں کہ نوازشریف جیل جائیں گے،شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپنے کہے پر قائم ہوں کہ نوازشریف جیل جائیں گے۔
سپریم کورٹ کے احاطے میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن 2018 کو کسی حادثے کا اندیشہ ہے، الیکشن تاخیر سے نومبر تک بھی ہو سکتے ہیں، عام انتخابات 2018کچھ التوا سے ہوں گے لیکن جسٹس ثاقب نثار ہی کرائیں گے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہناتھا کہ جج جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر رات کو 2 دفعہ گولی ماری گئی، جسٹس اعجاز الاحسن کےگھر سے حمزہ شہباز کا گھر 200 گز سے بھی قریب ہے، گولی جسٹس اعجازالاحسن کے گھر لگ سکتی ہے تو شہباز شریف آپ کے گھروں پر بھی لگ سکتی ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ کے ڈی سی کو پنکھے سے لٹکا کر ماردیا گیا، احتساب عدالت کو ڈرانے کی کوشش ہے کیونکہ چار چھ ہفتے میں ان کا فیصلہ آرہا ہے، میں اپنے کہے پر قائم ہوں کہ نواز شریف جیل جائیں گے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے مزید کہا کہ میرا کیس 62 ون ایف نہیں ہے، منی لانڈرنگ میں ملوث نہیں نہ کچھ چھپایا، انکم ٹیکس گوشوارے بھی مکمل ہیں، میں الیکشن کمیشن سے کیس جیتاہوں، فیصلہ میرے خلاف آیا تو چیخیں نہیں ماروں گا۔