کراچی،سرکاری وکلا کاسندھ اسمبلی کے باہردھرنا آٹھویں روز میں بھی جا ری رہا
سرکاری وکلا کاسندھ اسمبلی کے باہر دیا گیا دھرنا آٹھویں روز میں بھی جا ری رہا ،اس موقع پر وکلا کی جانب سے شدید نعرے بازی بھی کی گئی ،جس کے سبب سٹی کورٹ میں زیر سماعت ہزاروں مقدمات کی سماعت نہ ہو سکی،سرکاری وکلا کی جانب سے سندھ اسمبلی پر جاری دھرنے کی وجہ سے سٹی کورٹ میں واقع سرکاری وکلا کے دفاتر پر تالے لگ گئے۔
سرکاری وکلا اور پراسیکیوشن کے عملے کی جاری ہڑتال سے سٹی کورٹ میں زیر سماعت ہزاروں مقدمات میں نہ گواہوں کے بیانات ہوسکے اور نہ ہی اہم مقدمات کے چالان عدالتوں میں جمع ہوسکے،سرکاری وکلا کی ہڑتال سے سٹی کورٹ آنے والے ہزاروں سائیلین کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،سرکاری وکلا تھری بیسک الاوئنس اور سات سال سے ترقیاں نہ ملنے پر احتجاج کررہے ہیں۔