Apr 17, 2018 12:35 pm
views : 405
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index Decreases By 126 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،126 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےدوسرے روزمنگل (17 اپریل
2018) کو مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ
انڈیکس126 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 45555 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔
آج صبح سے ہی مارکیٹ میں مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 256کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 111 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،129 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 16 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔