نوشکی، قریبی پہاڑوں پر بارش کے باعث خیصارندی میں سیلابی ریلہ
ضلع نوشکی اور قریبی پہاڑوں پر بارش کے باعث خیصارندی میں سیلابی ریلہ آگیا جس کے بعد شہر کا کلی شریف خان، کلی صاحبزادہ، کلی جمالدینی سمیت مختلف دیہات سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے جبکہ بلوچستان میں کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں برسات کے بعدکہ نوشکی، چمن اور قریبی پہاڑوں پر بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی ہے۔
نوشکی کے علاقے میں تیز ہواؤں اور بارش کے باعث بجلی کے کھمبوں اور فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے جس سے متعدد علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ،سرمل تا فوئی اور دیگر علاقوں کو بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی واپڈا کی ریسکیو ٹیموں نے متاثرہ علاقوں میں جا کر بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات شروع کر دیئے ۔