Apr 17, 2018 03:00 pm
views : 438
Location : Sindh Assembly
Karachi- Lawyers Protest Outside Sindh Assembly,Several Arrested
کراچی،سرکاری وکلا کی ایک بار پھر سندھ اسمبلی کے باہر دھرنے کی کوشش کئی گرفتار
پولیس نے سرکاری وکلا کی سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کی کوشش ناکام بناتے ہوئے کئی وکلا کو گرفتار کر کیا ہے۔
سندھ اسمبلی اجلاس سے قبل سرکاری وکلا آج پھر احتجاج کیلئے پہنچے، جوڈیشل الاونس اور دیگر مطالبات لے کر آنے والوں نے نعرے بازی کی تو پولیس کی نفری پہنچ گئی اور احتجاج کرنے والے 21 وکلا کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے وکلا کیخلاف آرٹلری میدان تھانے مقدمہ درج کر لیا، مقدمہ جلاؤ گھیراؤ، ہنگامہ آرائی اور ریڈ زون میں داخل ہونے پر درج کیا گیا،مقدمہ نمبر 64/2018 زیر دفعہ 147،148،188 کے تحت درج کیا گیا، ڈنڈا بردار پولیس اہلکار بڑی تعداد میں سندھ اسمبلی اور آرٹلری میدان تھانےکے باہر تعینات ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات بھی سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کرنے والے 47 سرکاری وکلاء کو پولیس نے گرفتار کرکے تھانے منتقل کیاتھا،ان تمام افراد کو مجسٹریٹ کے حکم پر 10 ہزار روپے کے مچلکوں پر رہا کردیا گیا تھا، رہا ہونے کے بعد مظاہرین نے دوبارہ سندھ اسمبلی کے باہر دھرنے کا اعلان کیا تھا،وکلاء کی گرفتاری کے بعد سندھ اسمبلی کا مرکزی دروازہ کھول دیا گیا اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی،سرکاری وکلاء کئی روز سے الاؤنس نہ ملنے کے خلاف سندھ اسمبلی کے مرکزی دروازے پر حتجاج کر رہے ہیں۔