پشاور، ڈیری فارم مالکان کا خشک دودھ کی درامد روکنے کا مطالبہ
پشاور میں ڈیری فارم مالکان نے خشک دودھ کی درامد روکنے کا مطالبہ کر دیا ۔
پشاور کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کے مختلف علاقوں سے ائے ڈیری
فارم مالکان کا کہنا تھا کہ لائیو سٹاک شعبے کی تبائی کی ذمہ دار وفاقی
حکومت ہے ، مویشی پال جانوروں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔
ڈیری فارم ایسوسی ایشن کے نمائندے عمر گجر نےپریس کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے
کہا کہ پشاور میں فی کس پاو کے حساب سے دودھ کی پیداوار کم ازکم پانچ
لاکھ ہونی چاہیے جبکہ دودھ کی پیداوار صرف چالیس ہزار لیٹر ہے۔ یہی وجہ ہے
کہ رسد اور سپلائی کے درمیان خلا کو جعلی اور کیمیکل دودھ سے پورا کیا جا
رہا ہیں جس کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے ،لائیو سٹاک اور
ڈیری شعبے کی تباہی کا زمہ دار وفاقی حکومت ہیں۔
عمر گجر کا کہنا تھا کہ دنیا میں دودھ کی پیداوار میں پاکستان کا پانچواں
نمبر ہونے کے باوجود پچھلے پانچ سال میں پاکستان نے ایک سو نو ملین ڈالر ز
قیمت کا 141 ہزار ٹن سے زائد ملک پاوڈر درامد کیا ہے۔