پشاور، جماعت اسلامی کا ایک بار پھر فاٹا کو عام انتخابات سے قبل صوبائی اسمبلی میں نمائندگی دینے کا مطالبہ
جماعت اسلامی نے ایک بار پھر فاٹا کو عام انتخابات سے قبل صوبائی اسمبلی
میں نمائندگی دینے کا مطالبہ کردیا۔صوبائی امیر جماعت اسلامی سینیٹر مشتاق
احمد کہتے ہیں کہ ایف سی آر کی وجہ سیقبائلی عوام پولیٹیکل ایجنٹ کے غلام
ہیں۔
امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا سینیٹر مشتاق احمد نے پشاور مرکز اسلامی
میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ سے فاٹا کے حوالے سے بل کی منظوری
کے بعد صدر پاکستان جلد فاٹا اصلاحات کی نفاذ اور ایف سی آر کے خاتمے کا
حکم جاری کریں کیونکہ ایف سی آر کی وجہ سے قبائلی پولیٹیکل ایجنٹ کے غلام
ہیں۔
امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا نے مطالبہ کیا کہ عام انتخابات سے قبل
فاٹا کو صوبائی اسمبلی نمائندگی دی جائے جبکہ فاٹا عوام کیلئے اپریشن کی
وجہ سے تباہ شدہ گھروں کے بحالی کا معاوضہ بڑھایا جائے اور این ایف سی
ایوارڈ کے یعلاوہ فاٹا کیلئے ایک ہزار ارب روپے کا ترقیاتی پیکیج مختص کیا
جائے۔