اسلام آباد،پی سی اوکے تحت حلف لینے والوں کا احتساب کیا جائے،کیپٹن صفدر
سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن(ر)صفدرکا کہنا ہے کہ نواز شریف عوامی لیڈرہیں عوامی لیڈرکافیصلہ عوام کوکرناچاہیے، پی سی اوکے تحت حلف لینے والوں کا احتساب کیا جائے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن(ر)صفدر نے احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو پتہ چل گیا یہاں برائے نام جمہوریت رکھی جاتی ہے، جمہوریت کے نام پرپس پردہ کوئی اورطاقتیں کام کررہی ہیں، عدالتوں میں خوف وہراس محسوس کرتے ہیں، خوف وہراس کوتحریک عدل ہی ختم کرسکتی ہے۔
کیپٹن(ر)صفدر نے کہا کہ افتخارچوہدری نے عدالتوں کوتھانے میں بدل دیا، لوگ سپریم کورٹ کی عمارت کوانصاف کےلئے دیکھتے ہیں، عدالتیں قوانین کی تشریح کیلئے ہیں ڈکٹیشن کیلئے نہیں، وقت آگیا ہے جج صاحبان بھی کہیں گے فیصلے پارلیمان کرے،نواز شریف کے داماد نے کہا کہ راستہ اس طرف نکل رہا ہے اختیارات کوکنٹرول کیاجائے، نوازشریف ان کی بیٹی اوردامادعدالتوں میں حاضرہیں، بچوں کو بلانا ہے تو پہلے پرویز مشرف کو پیش کریں، پی سی اوکے تحت حلف لینے والوں کا احتساب کیا جائے۔
لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ ہماری حکومت ہے اورروزعدالتوں میں کھڑے ہوتے ہیں، جمہوریت میں ووٹ کے ذریعے جوبن جائے وہ بن جاتاہے، واجدضیا آج کل ڈرے ہوئے ہیں ،کیاہوگاکدھرجاوں گا، مشاہدحسین کی جمہوریت کیلئے قربانیاں ہیں ان کی ضرورت تھی۔